واشنگٹن: (دنیا نیوز) واشنگٹن نے ایک اور امریکی کمپنی ماڈرنا کی کورونا سے بچاؤ کی ویکسین کے استعمال کی منظوری دے دی۔
امریکی وفاقی ادارے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے دوسری ویکسین کے استعمال کی بھی منظوری دے دی، امریکی حکومت کمپنی سے 20 کروڑ ویکسین ڈوز خریدنے پر اتفاق کرچکی ہے، کمپنی 60 لاکھ ویکسین فوری فراہم کرے گی۔