خیبرپختونخوا: کورونا سے ایک اور ڈاکٹر جاں بحق ہو گیا

Published On 19 December,2020 05:56 pm

پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا میں کورونا سے ایک اور ڈاکٹرجاں بحق ہو گیا۔ مرنے والے ڈاکٹروں کی تعداد 38 ہو گئی

نصیر الدین سٹی ہپستال کوہاٹ روڈ پشاور میں تعینات انستھیزیا کے ماہر ڈاکٹر محسن خان کورونا کے وائرس کا شکار ہو گئے۔ ڈاکٹر محسن خان کا کورونا رپورٹ مثبت آنے کے بعد انہیں خیبرثیجنگ ہسپتال پشاور کے آئی سی میں منتقل کیا گیا جہاں پر ایک ہفتہ تک زیر علاج رہے۔

کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے ڈاکٹروں کی تعداد 38 ہوگئی۔ خیبرثیچنگ ہسپتال پشاور میں اس وقت 95 کورونا مریض زیر علاج ہیں جن میں چار بچے بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مولانا طارق جمیل کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا

اُدھر  مولانا طارق جمیل کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا، وہ راولپنڈی کے سی ایم ایچ میں زیرِ علاج تھے۔

مولانا طارق جمیل نے خصوصی دعائیں کرنے پر تمام شہریوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ مکمل صحت یابی کیلئے مزید دعاؤں کی ضرورت ہے، اللہ اپنی رحمت سے اس وباء سے خلاصی نصیب فرما۔

دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے 87 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 9 ہزار 250 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 4 لاکھ 54 ہزار 673 ہوگئی۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 179 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 30 ہزار 706، سندھ میں 2 لاکھ 2 ہزار 983، خیبر پختونخوا میں 54 ہزار 448، بلوچستان میں 17 ہزار 880، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 814، اسلام آباد میں 35 ہزار 905 جبکہ آزاد کشمیر میں 7 ہزار 937 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 62 لاکھ 64 ہزار 134 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 48 ہزار 75 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 4 لاکھ 4 ہزار 501 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 486 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 87 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 9 ہزار 250 ہوگئی۔ پنجاب میں 3 ہزار 558، سندھ میں 3 ہزار 302، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 521، اسلام آباد میں 388، بلوچستان میں 179، گلگت بلتستان میں 99 اور آزاد کشمیر میں 203 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ 

Advertisement