نیو یارک: (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا کی مشہور ویب سائٹ فیس بک کی زیر ملکیت کمپنی انسٹاگرام نے کورونا وائرس سے متعلق 2 نئے فیچر ایپ میں شامل کیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں جہاں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے وہیں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرس سے متعلق غلط معلومات میں بھی اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کورونا وائرس سے متعلق غلط معلومات کی روک تھام کے لیے متعدد ایپس سر گرم ہیں اور اب انسٹاگرام نے کورونا سے متعلق غلط معلومات کی روک تھام کے لیے 2 نئے فیچر ایپ میں شامل کیے ہیں۔
نئے فیچر کے تحت اب انسٹاگرام صارفین کی نیوز فیڈ پر اوپر ایک نوٹیفکیشن موجود ہو گا جس پر کلک کرتے ہی صارفین کو کورونا وائرس سے متعلق تمام تر تصدیق شدہ معلومات ملے گی۔
یہ بھی پڑھیں: جعلی خبر شیئر کرنے پر فیس بک کا نئے نوٹیفکیشنز جلد آنے کیلئے تیار
علاوہ ازیں انسٹاگرام میں شامل کیے جانے والے دوسرے فیچر کے تحت ایپ میں موجود کورونا ویکسین سے متعلق غلط معلومات پھیلانے والے تمام تر ہیش ٹیگز ہٹا دیے گئے ہیں۔
اب اگر صارف انسٹاگرام کے سرچ بار پر ویکسین لکھیں گے تو وہ انہیں براہ راست تصدیق شدہ معلومات ہی فراہم کی جائے گی۔
First, in places where cases are surging, people will see a prompt at the top of their Feed, connecting them to health authorities such as the CDC, WHO or their local counterparts. pic.twitter.com/GikxkoKFIr
— Instagram Comms (@InstagramComms) December 17, 2020