کھانسی، نزلہ اور زکام میں لیموں کا استعمال فائدہ مند:ماہرین

Published On 21 December,2020 03:36 pm

لاہور:(روزنامہ دنیا) ماہرین غذائیت کے مطابق وٹامن سی سے بھر پور لیموں متعدد بیماریوں سے نجات کیلئے مدد گار ثابت ہوتا ہے۔ لیموں موسمی بیماریوں سے بچانے کے ساتھ قوت مدافعت بھی مضبوط کرتا ہے ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق طبی ماہرین کی جانب سے حاملہ خواتین، صحت مند وزن بر قرار رکھنے ، وزن میں کمی، چست و توانا، جسم سے مضر صحت مادوں کے اخراج، گردوں سے پتھری کے خاتمے ، صاف شفاف جِلد سمیت صحت سے متعلق متعدد فوائد حاصل کرنے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر لیموں پانی کا استعمال تجویز کیا جاتا ہے۔

موسم سرما کی سختیوں سے بچنے کیلئے اور نزلہ، زکام ، کھانسی اور ناک بہنے جیسی چھوٹی موٹی بیماریوں سے نجات کیلئے شہد کے ساتھ اگر لیموں بھی ملا لیا جائے تو اس سے حیرت انگیز فوائد حاصل ہوتے ہیں، لیموں پانی اور شہد کا استعمال کھانسی اور گلے کی سوزش میں آرام پہنچاتا ہے ۔