کونسی غذاؤں کی وجہ سے بال تیزی سے جھڑتے ہیں ؟

Published On 23 December,2020 10:06 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) عام طور پر کہا جاتا ہے کہ اگر کسی کے بال جھڑ رہے ہیں تو اُس کی وجہ ذہنی تناؤ ہے جبکہ ایسا نہیں ہے ماہرین کہتے ہیں کہ کچھ غذائیں ایسی ہیں جن کے کھانے سے ہمارے بال تیزی جھڑتے ہیں۔

چینی کا استعمال آپ کے بالوں کیلئے اتنا ہی مضر ہے جتنی آپ کی مجموعی صحت کیلئے ہے۔ بال بنیادی طور پر پروٹین سے بنے ہوتے ہیں، جسے کیریٹن کہتے ہیں اور جب ہم الکوحل کا استعمال کرتے ہیں تو اُس سے ہمارے بال کمزور اور بے رونق ہوجاتے ہیں۔

ڈائیٹ سوڈا میں ایک مصنوعی میٹھا شامل ہوتا ہے جسے سپارٹیم کہتے ہیں یہ ہمارے بالوں کی صحت کو بُری طرح متاثر کرتا ہے۔ جنک فوڈ کے کھانے سے بالوں کی صحت کو نقصان پہنچتا ہے۔ مرکری کی اعلیٰ سطح اچانک بالوں کے جھڑنے کا باعث بن سکتی ہے اور مرکری کی نمائش کا سب سے عام ماخذ مچھلی ہے۔ اپنے بالوں پر کچے انڈے کی سفیدی کے استعمال سے گریز کریں۔