لاہور: (ویب ڈیسک) سبز چائے کے فوائد سے متعلق بتایا گیا ہے کہ سبز چائے صحت کے ساتھ ساتھ خوبصورتی کے لیے بھی بھی زیادہ فائدہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق ہاضمے کے لیے مفید ہونے، کبھی وزن کم کرنے میں معاون ہونے اور کہیں اپنے ذائقے کی وجہ سے پسند کی جانے والی سبز چائے بہت سے افراد کے لیے اولین انتخاب ہوتی ہے۔ سبزچائے استعمال کرنے والوں کی بڑی تعداد اس کے گنے چنے فوائد سے ہی واقف ہوتی ہے تاہم اس میں اور بھی بہت کچھ ہے۔
سیدتی میگزین کے سنیپ چیٹ اکاؤنٹ سے نشر کی گئی ایک ویڈیو میں سبز چائے کا ذکر کیا گیا تو ساتھ ہی جلد کے لیے اس کے فوائد بھی بیان کیے گئے ہیں۔
سبز چائے کے ذریعے کیل مہاسوں سے چھٹکارا حاصل کر کے چہرے کی جلد کو صاف کیا جا سکتا ہے۔ اس کے ذریعے آنکھوں کے گرد حلقے ختم ہوتے ہیں اور چہرہ نہایت پرکشش ہوجاتا ہے۔
پلکوں کی لمبائی کے لیے
چینی کے بغیر سبز چائے کو ایک کپ میں ڈالیں۔ ایک روئی کا ٹکڑا لیں اور اسے چائے میں بھگو کر پلکوں پر لگائیں۔ یہ عمل کئی روز تک دوہرائیں۔
کیل مہاسوں سے چھٹکارے کا ماسک
یہ ماسک جلد کو صاف کرنے اورچمکدار بنانے میں مدد کرتا ہے۔ اسے بنانے کا طریقہ درج ذیل ہے اور اس کے اجزا یہ ہیں۔ ٹی بیگ سے حاصل ہونے والی سبز چائے، دودھ پاؤڈر کا ایک چمچ، عرق گلاب اور ایک دہی کا چمچ ان سب کو مکس کر کے اس کا مرکب ایک منٹ کے لیے اپنی جلد پر لگالیں۔ اس کے بعد ماسک کو اپنے چہرے سے آرام سے کھرچ کر اتاردیں اور پھر نیم گرم پانی سے منہ دھو لیں۔
سبز چائے استعمال کر کے نہ صرف ہاضمے کو بہتر اور فٹنس کو یقینی بنانا ممکن ہے بلکہ اس کے ذریعے قدرت کی عطا کردہ خوب صورتی کو برقرار رکھنے کا کام بھی لیا جا سکتا ہے۔
آنکھوں کے گرد حلقے ختم کرنے میں معاون
ٹھنڈی چائے کے دو برتن تیار کر لیں اور انہیں آنکھوں کے گرد کپڑے یا فوم کی مدد سے 10 منٹ تک لگائیں۔ ہفتے میں دو دفعہ یہ عمل لازمی کریں۔