جسمانی کھچاؤ والی ورزش بلڈ پریشر کم کرنے میں مددگار

Published On 23 January,2021 09:49 am

کینیڈا: (روزنامہ دنیا) ماہرین کا اصرار ہے کہ بلڈ پریشر معمول پر رکھنے کیلئے بدن میں کھچاؤ کی ورزش بسا اوقات جاگنگ اور واکنگ سے بھی مؤثر ثابت ہوسکتی ہیں۔

اب ان کا مشورہ ہے کہ جاگنگ اور واکنگ کو جاری رکھیں اور ساتھ میں کچھ وقت بدن میں کھچاؤ کی ورزش کے لیے نکالیں۔ اس عمل کو‘سٹریچنگ’ کہتے ہیں جسے یوگا کی طرح مختلف انداز میں اختیار کیا جاسکتا ہے۔

یہ تحقیق کینیڈا کی یونیورسٹی آف سسکواچن میں انسانی حرکات کے ماہر، فل چائلی بیک نے کی ہے۔ ان کے مطابق بدن کو پھیلانے اور کھینچنے سے جسم کے مختلف حصوں میں چھوٹی بڑی رگیں بھی کھنچتی ہیں۔ اس عمل سے رگیں اور نسیں مزید لچکدار ہوجاتی ہیں جن میں خون کا بہاؤ بہترہونے لگتا ہے۔ اس کا لامحالہ اثر بلڈ پریشر میں کمی کی صورت میں برآمد ہوتا ہے۔
 

Advertisement