اسلام آباد: (دنیا نیوز) ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی چینی ویکسین کینسائنوکےاستعمال کی منظوری ویکسین کے ہنگامی حالات میں استعمال کی منظوری دیدی ہے۔
کورونا ویکیسن کا معاملہ ڈریپ نے چینی ویکیسن کینسائنو جی منظوری دے دی۔ ویکسین کے فیز تھری کلینکل ٹرائلز پاکستان سمیت دیگر ممالک میں منعقد ہوئے تھے۔ چینی, روسی اور برطانوی کمپنی کو ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری دی گئی ہے۔
ڈریپ حکام کا کہنا ہے کہ کین سائینو ویکسین کے استعمال کے لیے درخواست اے جی ایم نامی کمپنی کی جانب سے دی گئی ہے کین سائینو سنگل ڈوز ویکسین ہے۔
کلینیکل ٹرائل رجسٹریشن کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کے علاوہ کینسینو بائیو ویکسین کا میکسیکو، روس، ارجنٹائن اور چلی میں آزمائش ہو رہی ہے اور کمپنی میکسیکو سمیت ان ممالک میں سے کچھ کے ساتھ ویکسین کی ترسیل کے ساتھ معاہدے کر رہی ہے۔
معاون خصوصی فیصل سلطان نے کہا تھا کہ چینی کمپنی کے ساتھ معاہدے کے تحت پاکستان کو لاکھوں کی تعداد میں ویکسین کی خوراکیں مل سکتی ہیں، ایک اور موقع پر انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان کو کینسینو ویکسین کی 2کروڑ خوراکیں موصول ہوں گی بشرطیکہ نتائج مثبت ہوں اور یہ ویکسین مؤثر ثابت ہو۔
پاکستان میں اے جے فارما میں کینسینو بائیو ٹرائل کے سربراہ حسن عباس نے کہا تھا کہ انہوں نے ویکسین درآمد کرنے کے لیے حکومت سے پہلے ہی اجازت طلب کر لی ہے۔
انہوں نے خبر ایجنسی رائٹرز کو بتایا تھا کہ ویکسینوں کا ابتدائی مجموعہ پہلے سے بھری ہوئی شیشیوں میں آجائے گا لیکن ہم امید کرتے ہیں کہ مستقبل میں انہیں کینسنو سے مرتکز صورت میں حاصل کیا جائے گا اور اسے پاکستان میں ہی بھریں۔
فیصل سلطان نے بتایا کہ مطالعے میں کسی بھی قسم کے سلامتی کے خدشات نہیں اٹھائے گئے ہیں۔
اگرچہ ویکسین کے تحفظ کی شرح فائزر اور اس کے پارٹنر بائیو ٹیک ایس ای اور موڈرنا کے ذریعہ تیار کردہ ویکسین کی 90فیصد سے زیادہ افادیت ظاہر ہوئی ہے لیکن اس کی ایک خوراک کی باقاعدگی اور ریفریجریٹر کے عام اسٹوریج پر رکھنے کی خوبی اسے اسے بہت سے ممالک کے لیے سازگار اختیار بنا سکتی ہے۔
کینسینو بائیو ویکسین کی گزشتہ سال چینی فوج میں استعمال کی منظوری دی گئی تھی اور اس کے بعد کم از کم 40 سے 50 ہزار افراد کو دی گئی۔
تاہم ، ابتدائی اور درمیانی مرحلے کی آزمائشی رپورٹ میں محققین نے تشویش کا اظہار کیا کہ یہ ویکسین ان لوگوں پر غیرمثر رہے گی جو اے ڈی 5 وائرس کا شکار ہیں۔
کینسینو ویکسین کی خوراکوں کی چھ سے 17 سال اور 55 سال سے زیادہ عمر کے افراد پر ٹیسٹنگ جاری ہے۔
چینی کمپنیوں سینوواک اور سرکاری حمایت یافتہ سونوفرم کے شاٹس نے 50فیصد اور 91فیصد کے درمیان افادیت ظاہر کی ہے۔