جگر کو نقصان پہنچانے والی حیران کن چیزیں

Published On 17 February,2021 10:41 am

لاہور:(روزنامہ دنیا) جگر کو مختلف بیماریوں سے بچانا چاہتے ہیں تو ان عام چیزوں کے بارے میں جان لیں جو جگر کو نقصان پہنچاسکتی ہیں،بہت زیادہ میٹھا کھانے کے شوق کی قیمت بھی جگر کو چکانا پڑتی ہے ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ہربل سپلیمنٹس جگر کے افعال کو متاثر کرسکتے ہیں۔ زیادہ جسمانی وزن یا موٹاپابھی جگر کو متاثر کرتا ہے ۔ سپلیمنٹس کی شکل میں وٹامن اے کی زیادہ مقدار کا استعمال کرنا جگر کیلئے مسئلہ بن سکتا ہے ۔

جو لوگ بہت زیادہ میٹھے مشروبات کا استعمال کرتے ہیں، ان میں جگر پر چربی چڑھنے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے ۔ دردکش ادویات کا بہت زیادہ استعمال بھی جگر کو نقصان پہنچاتا ہے ۔زیادہ ٹرانس فیٹ والی غذا سے جسمانی وزن میں اضافہ ہوتا ہے جو کہ جگر کیلئے خطرے کی گھنٹی ہوتا ہے ۔