اسلام آباد: (دنیا نیوز) پمز ہسپتال اسلام آباد میں فری موبائل ریسٹورنٹ کا افتتاح کر دیا گیا۔ مریضوں اور ان کے لواحقین کو ناشتہ اور دو وقت کھانامفت ملے گا۔
پمز ہسپتال اسلام آباد میں فری موبائل ریسٹورنٹ کا افتتاح، ناشتہ اور دو وقت کا کھانا مفت ملے گا، روزانہ پندرہ ہزار افراد مستفید ہوں گے۔ غیر سرکاری تنظیم کے زیر اہتمام پمز ہسپتال اسلام آباد میں مریضوں اور ان کے لواحقین کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق صاف ستھرا کھانا فراہم کیاجائے گا۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ ہسپتال میں مریضوں کی ادویات کیساتھ دیگر اخراجات برداشت کرنا آسان نہیں، اچھا ہے کھانا تو مفت میسر آئے گا۔ منتظمین کے مطابق شہریوں کی سہولت کے لیے شہر اقتدار میں مزید 6 موبائل ریسٹورنٹ کا بھی جلد آغاز کر دیا جائے گا۔