کورونا ویکسی نیشن کے بغیر سرکاری دفاتر میں داخلہ ممنوع

Published On 20 October,2021 11:05 pm

لاہور:(دنیا نیوز)کورونا ویکسی نیشن نہ کروانے والوں پر کڑے پہرے لگا دیئے گئے اورویکسینیشن کے بغیر کسی سرکاری دفاتر میں داخلے کو ممنوع قراردے دیا گیا ہے۔

محکمہ پرائمری ہیلتھ کیئر کے مطابق محکمہ صحت کے دفاتر میں بھی داخلے کے لیے سرٹیفکیٹ لازمی قراردیا گیا ہے جبکہ تمام محکمہ جات کے ملازمین بھی ویکسی نیشن کے بغیر دفتر میں داخل نہیں ہوسکیں گے۔

محکمہ پرائمری ہیلتھ کیئر نےتمام محکموں کو سختی کے لیے مراسلہ جاری کردیاہے جس میں کہا گیا کہ تمام محکمہ جات انٹری پوائنٹ پر سکیورٹی افسر کو الرٹ کریں۔

مراسلے کے مطابق کسی شخص کو سرٹیفکیٹ دکھائے بغیر داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔