خلاصہ
- لاہور: (ویب ڈیسک) تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ موسم سرما میں وٹامن ڈی کی روزانہ ڈوز فلو سے بچاؤ میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔
برطانوی سائنسدانوں نے تحقیق سے یہ پتہ لگایا کہ شدید وٹامن ڈی کی کمی والے افراد میں سانس کے انفیکشن کی وجہ سے ہسپتال میں داخل ہونے کا امکان ان لوگوں سے 33 فیصد زیادہ پایا گیا جن میں وٹامن ڈی کی مناسب سطح موجود تھی۔
ریسرچ امریکن جرنل آف کلینیکل نیوٹریشن میں شائع اس تحقیق میں لوگوں کو مشورہ دیا گیا کہ وٹامن ڈی کی مناسب مقدار کو یقینی بنانا سانس کی نالی کے انفیکشن کے باعث اسپتال میں داخل ہونے کی شرح پر مجموعی سطح پر اہم اثر ڈال سکتا ہے۔
سائنسدانوں نے کہا کسی بھی نسلی آبادی جس میں وٹامن ڈی کی کمی زیادہ ہو اسے حفاظتی ڈوز کے بارے میں معلومات پہنچانے کو ہدف بنایا جانا چاہیے، برطانیہ میں سورج کی روشنی کا وٹامن جو واحد سپلیمنٹ ہے جسے این ایچ ایس ہر کسی کو روزانہ خزاں اور سردیوں کے دوران لینے کی سفارش کرتا ہے۔
ماہرین کے مطابق وہ افراد جن میں وٹامن ڈی کی مناسب سطح موجود نہ ہو تو انہیں نہ صرف ہڈیوں میں درد (جسے اوسٹیومالیشیا کہا جاتا ہے) بلکہ شدید انفیکشنز جیسے فلو بھی لاحق ہوسکتا ہے۔