سندھ میں ڈینگی کے 55 نئے کیسز سامنے آ گئے، اب تک 15 افراد جاں بحق

Published On 10 November,2021 03:53 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سندھ میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 55 کیسز رپورٹ ہوئے، صوبے میں رواں ماہ اب تک ڈینگی کے501 کیسز رپورٹ ہوئےہیں۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 24 کیسز رپورٹ ہوئے۔ 24 گھنٹوں کے دوران حیدرآباد میں 25، مٹیاری اور عمرکوٹ میں 2،2 کیس رپورٹ ہوئے۔ محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ صوبے میں رواں ماہ اب تک ڈینگی کے501 کیسز رپورٹ ہوئے، سندھ میں ستمبر کے مہینے میں 603 کیس رپورٹ ہوئے تھے۔

رواں سال سندھ میں جنوری تا اگست تک ڈینگی کے 1365 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔ سندھ بھر میں رواں سال اب تک ڈینگی کے 4333 کیس رپورٹ ہوچکے ہیں، محکمہ صحت کے مطابق رواں سال سندھ میں ڈینگی کے باعث اب تک 15 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔
 

Advertisement