پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوامیں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی وائرس کے مزید 237 کیسز سامنے آ گئے، صوبہ بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 8 ہزار 630 ہوگئی۔
محکمہ صحت کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کے مزید 237 کیس رپورٹ پوئے جس کے بعد صوبے بھر میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 8 ہزار 630 ہو گئی ہے۔
مختلف ہسپتالوں میں مجموعی طورپرڈینگی کے108مریض زیرعلاج ہیں، چوبیس گھنٹوں کے دوران پشاور میں سب سے زیادہ 171 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد پشاور میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 4ہزار198 ہوگئی ہے، صوبے میں ڈینگی سے اب تک 9 اموات ہوچکی ہیں۔