کراچی: (دنیا نیوز) سندھ رینجرزکی جانب سے کیڈٹ کالج کراچی درسانو چھنو میں این جی او کے تعاون سے فری میڈیکل کیمپ کااہتمام کیا گیا جس میں مستحق افراد میں راشن بیگ اور سردیوں کے کپڑے بھی تقسیم کیے گئے۔
ترجمان کے مطابق سندھ رینجرز کی جانب سے درسانو چنو نزد کیڈٹ کالج کراچی میں این جی او کے تعاون سے غریب اور مستحق افراد کے لئے فری میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا گیا، ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق کیمپ میں جنرل فزیشن، ڈینٹسٹ، الٹراساؤنڈ اسپیشلسٹ، آئی اسپیشلسٹ، گائنا کالوجسٹ اور لیڈی ڈاکٹرز نے 900 سے زائد مریضوں کو ادویات فراہم کی۔
میدڈیکل کیمپ میں خواتین، بچوں اور بزرگوں کے طبی معائنہ کے ساتھ ساتھ مریضوں کے شوگر، کولیسٹرول ٹیسٹ اور الٹراساؤنڈ بھی کیے گئے جبکہ سندھ رینجرز کی جانب سے مستحق افراد میں راشن کے 300 بیگ اور سردیوں کے کپڑے بھی تقسیم کیے گئے۔