کراچی: (دنیا نیوز) کورونا کی پانچویں لہر سے کراچی میں کیسز کی شرح میں اضافہ ہونے لگا، شہر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح 15.52فیصد تک پہنچ گئی۔
کورونا کی پانچویں لہر کے وار جاری، کراچی میں کیسز کی شرح میں بتدریج اضافہ ہونے لگا۔ محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق شہر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح 15.52 فیصد تک جا پہنچی۔ سندھ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 928 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 759 کیسز کا تعلق صرف کراچی سے ہے جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں سندھ میں ایک بھی ہلاکت نہیں ہوئی۔
محکمہ صحت ک جاری کردہ رپورٹ میں 142مریض کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 11مریض وینٹیلیٹر پر زیر علاج ہیں۔