الائیڈ ہسپتال فیصل آباد کے آوٹ ڈور میں 100 فیصد مفت ادویات کی فراہمی شروع

الائیڈ ہسپتال فیصل آباد کے آوٹ ڈور میں 100 فیصد مفت ادویات کی فراہمی شروع

سرکاری ہسپتالوں میں رش اور ادویات کے فقدان کے مسائل زبان زد عام ہیں لیکن محکمہ صحت نے الائیڈ ہسپتال کو ماڈل ہسپتال قرار دیتے ہوئے فری ادویات کی فراہمی کے انقلابی اقدام کا آغاز کردیا ہے۔

نزلہ ، زکام ، بخار ، ذیابیطس اور دیگر بیماریوں کی 100 سے زائد اقسام کی دوائیں الائیڈ ہسپتال میں فراہم کردی گئی ہیں۔ مریض کہتے ہیں مفت ادویات کی فراہمی احسن اقدام ہے۔

ڈی ایم ایس سروسز کا کہنا ہے 98 اقسام کی ادویات محکمہ صحت اور 28 ادویات ہسپتال انتظامیہ فراہم کررہی ہے۔ روزانہ ہزاروں مریض مفت ادویات کی سہولت حاصل کررہے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ الائیڈ ہسپتال کی طرز پر دیگر ہسپتالوں میں بھی ادویات کی کمی پوری ہونی چاہئے۔