اسلام آباد: (ویب ڈیسک) مراقبہ اور یوگا سے دماغ اور نفسیات پر بے انتہا مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں، نئی تحقیق 17 سالوں پر محیط ہے جس سے اس امر کی تصدیق ہوتی ہے کہ مراقبہ ذہنی تناؤ کو دور کرنے میں کس قدر سود مند ثابت ہوتا ہے۔
ورلڈ جرنل آف سوشل سائنس میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق ٹرانسکینڈٹل میڈی ٹیشن (ٹی ایم) اور ٹرانسکینڈٹل میڈی ٹیشن (ٹی ایم) سدھی سے دماغی و اعصابی تناؤ میں نمایاں کمی واقع ہوتی ہے۔
اس ضمن میں ایک سروے کیا گیا جس میں کل 50 چھوٹے بڑے سروے اور مطالعات کو بھی شامل کیا گیا،سروے کو ’مہارِشی افیکٹ‘ کا نام دیا گیا جوکہ ٹی ایم کے عالمی شہرت یافتہ موجد اور ماہر مہارشی مہیش یوگی کے نام پر رکھا گیا جبکہ اس کا مطالعہ بھی امریکی شہر فیئرفیلڈ میں واقع مہارِشی انٹرنیشنل یونیورسٹی کے تحت کیا گیا ہے۔
جاری رپورٹ کے مطابق مطالعہ 2007ء سے شروع ہو کر 2011ء تک جاری رہا، مطالعہ کا حصی بننے والے افراد میں مراقبہ شروع ہوتے ہی تناؤ کے تمام عوامل کم ہونے لگے جو طبی طور پر بھی ثابت ہو گئے، تحقیق کے عین پیش گوئی کے مطابق پورے امریکہ میں فوائد سامنے آئے جس کے مثبت اثرات آئندہ 5 سال تک دیکھے گئے، مراقبے کی مشقیں روکنے پر ان افراد میں دوبارہ تیزی سے تناؤ دیکھا گیا۔
’مہارِشی افیکٹ‘ نامی اس تحقیق سے وابستہ ڈاکٹر ڈیوڈ اورمے جانسن نے بتایا کہ مراقبے کے فوائد اتنے بڑے پیمانے پر واضح ہیں کہ ان سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔