اسلام آباد: (دنیا نیوز) ملک بھر میں کورونا کی چھٹی لہر کے وار جاری ہیں، جان لیوا وائرس سے مزید ایک مریض لقمہ اجل بن گیا۔
قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 4 ہزار 403 ٹیسٹ کئے گئے، جس میں 13 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، مہلک وائرس میں مبتلا 17 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے
COVID-19 Statistics 24 December 2022
— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) December 24, 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 4,403
Positive Cases: 13
Positivity %: 0.30%
Deaths: 01
Patients on Critical Care: 17
این آئی ایچ رپورٹ میں کہا گیا کہ ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.30 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ مزید ایک افراد جاں بحق ہوگیا ہے۔