بیجنگ: (ویب ڈیسک ) چین میں ایک بار پھر عالمی وبا کورونا وائرس نے سر اٹھا لیا ہے ۔
خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے دارالحکومت بیجنگ سمیت مختلف شہروں میں کورونا کیسز میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوا ہے ، اب تک کورونا کیسز کی تعداد 37ہزارسے زائد ہوچکی ہے جبکہ ملک میں نمونیہ کے باعث اموات میں بھی اضافہ ہوا ہے ۔
صحت کے ماہرین کے مطابق اگرچہ چین نے دیگر ممالک کی طرح پابندیوں میں نرمی کی ہے لیکن عوام میں وائرس کے خلاف قوت مدافعت کم ہونے اور عمر رسیدہ افراد میں ویکسین لگوانے کا رجحان نہ ہونے کے سبب کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔
خیال رہے کہ بیجنگ سمیت دیگر شہروں میں پابندیوں کے خلاف احتجاج کے بعد چین نے 3 دسمبر کو تمام پابندیاں ہٹا دی تھیں جس کے بعد کورونا کے کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آیا تھا۔