لاہور : (ویب ڈیسک ) پنجاب میں موسم خشک اور سردی میں اضافہ ، شہریوں کی صحت متاثر ہونے لگی ۔
محکمہ صحت کے مطابق پنجاب میں خشک اور سرد موسم کے نتیجے میں بخار، سانس اور خارش کا مرض تیزی سے پھیلنے لگا ہے، پنجاب کی او پی ڈیز میں ان بیماریوں سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق پنجاب کے مختلف اضلاع میں 24 دسمبر کو سانس کی تکلیف کے 16 ہزار 175 مریض آئے اور 4 ہزار 422 مریض بخار میں مبتلا ہوئے۔
محکمہ صحت پنجاب کے مطابق 23 دسمبر کو سانس کے 25 ہزار 241 مریض رپورٹ ہوئے۔
اس حوالے سے طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ بچے اور بزرگ گرم لباس پہنیں ، گرم مشروبات کا استعمال کریں ، صبح اور شام میں بلا ضرورت گھر سے باہر نکلنے سے پرہیز کریں اور ماسک کا استعمال کریں۔
طبی ماہرین نے شہریوں کو سادہ پانی کے زیادہ استعمال کی ہدایت کی ہے ۔