پشاور: (دنیا نیوز) صوبائی حکومت نے خیبرپختونخوا میں کینسر کے بڑھتے ہوئے کیسزکی روک تھام کےلئے قانون سازی کا فیصلہ کرلیا ۔
صوبائی حکومت نے قانون سازی کےلئے اینٹی گریٹڈکینسر کنٹرول بل کا مسودہ تیار کرلیا، بل کے مسودے میں بتایا گیا کہ کینسرسے ملک میں سالانہ 1 لاکھ سے زائد افراد موت کا شکار ہورہے ہیں، خیبرپختونخوا میں اب تک کینسر کے مریضوں کی رجسٹریشن کا کوئی انتظام نہیں۔
خیبرپختونخوامیں کینسر پراجیکٹ کا آغاز 2011 میں حیات آباد میڈیکل کمپلیکس نے کیا تھا ، پروگرام کی میعاد جون 2022 میں ختم ہوگئی اور ادویات کی مفت رسائی معطل ہے۔
مجوزہ بل کے تحت کینسرمراکز کی درجہ بندی،نئے خصوصی وعلاقائی مراکزکا قیام عمل میں لایا جائیگا ، بل کی حتمی منظوری صوبائی اسمبلی دے گی ۔