سجاول : (دنیا نیوز) سندھ کے ضلع سجاول کی تحصیل جاتی میں گیسٹرو کی وباء تیزی سے پھیلنے لگی۔
سندھ کے ضلع سجاول میں مرد،خواتین اور بچے گیسٹرو میں مبتلا ہونے لگے ، ایک ہی خاندان کے دس سے زائد افراد میں گیسٹرو کی تشخیص ہوئی ، تاہم سجاول کےہسپتال میں سہولیات کا فقدان ہے اور آنیوالے مریض سخت پریشانی سے دوچارہیں ۔
ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ گیسٹرو کے مریضوں کی تعداد میں روزانہ کی بنیاد پر اضافہ ہورہا ہے، اس حوالے سے ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس جو سہولیات موجود ہیں ان کے تحت علاج کررہے ہیں ۔