عمر کوٹ: (دنیا نیوز) تھرکول کول ڈیم نبیسر میں 2 بھائی بچے کو بچاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق عمرکوٹ کنری کے نواحی گاؤں راشد آرائيں کے رہائشی نوجوان انس آرائیں اور سعد آرائیں پنجاب سے آئے ہوئے مہمانوں کو ڈیم گھمانے لے گئے۔
ایک مہمان بچہ پائوں پھسلنے سے پانی میں گر گیا، انس اور سعد مہمان بچے کو بچانے کے لیے پانی میں اترے اور ڈوب گئے۔
دونوں بھائیوں اور بچے کو کنری ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں پر ڈاکٹروں نے دونوں بھائیوں کے موت کی تصدیق کی بچہ کو بچا لیا گیا۔