لاڑکانہ: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے کارکنان نے چیئرمین پارٹی بلاول بھٹو کی حمایت اور بھارتی وزیر اعظم مودی کے خلاف مختلف مقامات پر احتجاجی مظاہرے کیے۔
تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ میں پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی حمایت اور مودی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے گئے، مودی سرکار کے خلاف نوڈیر، رتودیر، ڈوکری، باقرانی اور باڈہ میں بھی احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام لاڑکانہ میں ہونے والے مظاہرے کی قیادت رکن قومی اسمبلی نصیبہ چنہ نے کی جس میں بڑی تعداد میں کارکنان شریک ہوئے۔
لاڑکانہ میں درجنوں جیالے بازؤں پر سیاہ پٹی اور ہاتھوں میں پینا فلیکس تھامے سڑکوں پر آ گٸے، نوڈیرو میں پارٹی جیالوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز لیے بازوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر مودی سرکار کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔