کالعدم ٹی ٹی پی کو بدقسمتی سے سرحد پار محفوظ پناہ گاہیں فراہم کی گئیں: بلاول بھٹو

کالعدم ٹی ٹی پی کو بدقسمتی سے سرحد پار محفوظ پناہ گاہیں فراہم کی گئیں: بلاول بھٹو

نیویارک میں سانحہ آرمی پبلک سکول کی آٹھویں برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ آج کی تقریب پشاور میں آرمی پبلک سکول پر حملے کی یاد میں ہے، حملے میں 132 بچے، 8 اساتذہ اور سٹاف کے ارکان شہید ہوئے تھے، حملے کی ذمہ داری نام نہاد کالعدم ٹی ٹی پی نے قبول کی تھی۔

وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ کالعدم ٹی ٹی پی کو سلامتی کونسل اور بہت سے رکن ممالک نے دہشت گرد تنظیم قرار دے رکھا ہے، کالعدم تحریک طالبان پاکستان اور دیگر دہشتگرد تنظیمیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر فوجی آپریشنز کیے گئے، آپریشن کامیاب رہے اور پاکستان کی سرزمین دہشت گردوں سے پاک کی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے کالعدم ٹی ٹی پی نے سرحد پار محفوظ پناہ گاہیں تلاش کرلیں۔