کراچی: (دنیا نیوز) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک معصوم شہیدوں کے خون کا قرض باقی رہے گا، یہ دھرتی ہماری ماں ہے اور اس کی حفاظت ہمارا ایمان ہے۔
سابق صدر نے سانحہ اے پی ایس کی برسی کے موقع پر پیغام میں کہا قوم اے پی ایس کے معصوم شہیدوں کو آج بھی نہیں بھولی، شہیدوں کے خون سے انصاف کرنے کے لیے شدت پسندی کی نرسریوں کو تباہ کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو بتا کر گئی تھیں کہ سوات سے قومی پرچم اتارنے والے ہمارے دشمن ہیں، ریاست کی رٹ چیلنج کرنے والے ریاست کے دشمن ہیں۔