اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر مملکت اور ترجمان پیپلز پارٹی فیصل کریم کنڈی نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ 'ارادے باندھتا ہوں سوچتا ہوں توڑ دیتا ہوں'۔
عمران خان کی تقریر پر رد عمل دیتے ہوئے فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ عمران خان جھوٹا شخص ہے، ایک اور تاریخ کا جھانسہ دے کر دوڑ گیا، عمران خان سے سوال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پوچھنا یہ تھا کہ آپ کے بچے میانوالی میں کھیتی باڑی کر رہے ہیں۔
وزیر مملکت نے کہا کہ عمران خان کے دور میں بیرونی ممالک سے 10 لاکھ سے زیادہ پاکستانی محنت کش بے دخل کیے گئے تھے، انہوں نے کہا کہ عمران خان سیاست میں ماضی کا حصہ بن چکے ہیں۔