کراچی: (ویب ڈیسک) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا تنخواہوں میں اضافے کا دیرینہ مطالبہ منظور کرتے ہوئے سندھ حکومت نے تنخواہیں بڑھانے کی منظوری دے دی۔
بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر سندھ کابینہ نے پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹرز اور ہاؤس افسر کی تنخواہوں میں اضافہ کی منظوری دے دی، سندھ کے پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹرز کی تنخواہ 73 ہزار سے بڑھا کر 1 لاکھ 4 ہزار روپے کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔
سیکرٹری خزانہ کی بریفنگ کے مطابق سندھ کے ہاؤس ڈاکٹرز کی تنخواہیں 40 ہزار سے بڑھا کر 69 ہزار کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔
تنخواہوں میں اضافہ کے بعد سندھ کے بجٹ پر سالانہ ایک ارب 60 کروڑ کا بوجھ پڑے گا، کابینہ نے مشاورت کے بعد ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا مطالبہ منظور کرلیا ہے۔