اسلام آباد : (دنیا نیوز) قومی ادارہ برائےصحت ، این آئی ایچ نے ملک بھرکی لیبارٹریوں کو ٹائیفائیڈ کے غیر مصدقہ ٹیسٹ سے روک دیا۔
قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کا کہنا ہے کہ ٹائیفائیڈ بخار کی تصدیق کیلئے وڈال اور ٹائفی ڈاٹ ٹیسٹ نہ کیے جائیں ، ٹائیفائیڈ کےکیسز سیلاب زدہ علاقوں سے رپورٹ ہو رہے ہیں ، سیلاب زدہ علاقوں میں کچھ لیبارٹری اور ہسپتال اب بھی یہ ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔
قومی ادارہ صحت نے کہا کہ ٹائیفائیڈ کی تصدیق کے لئے مصدقہ ٹیسٹ صرف بلڈ کلچر ہےاور وہی کیا جائے۔
سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن نے بھی لیبارٹریوں اور ہسپتالوں کووڈال اور ٹائفی ڈاٹ ٹیسٹ سے روک دیا، سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن نے تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ غیرمصدقہ ٹیسٹ کرنے والی لیبارٹری اور ہسپتالوں کے خلاف ایکشن ہو گا۔
اسلام آباد ہیلتھ کیئرریگولیٹری اتھارٹی اور دیگر اداروں نے بھی وڈال اور ٹائفی ڈاٹ ٹیسٹ روک دیے ہیں ۔