پشاور کے 2 مقامات پر پولیو وائرس کی تصدیق ہو گئی

Published On 29 May,2023 08:24 pm

پشاور: (دنیا نیوز) ترجمان وزارت صحت نے کہا ہے کہ پشاور کے دو ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

وفاقی وزیر صحت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پشاور میں دو مقامات لڑمہ اور نرے خوڑ سے پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، لیب کے مطابق پولیو وائرس جینیاتی طور پر افغانستان کے صوبے ننگرہار میں موجود وائرس سے مماثلت رکھتا ہے۔

وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے مزید کہا ہے کہ پاکستان پولیو پروگرام کا پولیو سرویلنس نظام موثر انداز میں کام کر رہا ہے، پاکستان اور افغانستان پولیو کے خلاف جنگ میں متحد ہیں۔
 

Advertisement