پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں بچے کا سینہ چاک کیے بغیر دل کا کامیاب آپریشن

Published On 08 June,2023 10:26 am

پشاور : (دنیانیوز) پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں بچے کا سینہ چاک کیے بغیر دل کا کامیاب آپریشن کیا گیا ہے۔

ترجمان پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) کا کہنا ہے کہ مریض بچے کے دل کا والو کٹ لگائے بغیر تبدیل کر دیا گیا ہے۔

پیڈز کارڈیالوجسٹ پروفیسر ڈاکٹر اعجاز نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے مختلف ہسپتالوں میں مذکورہ مریض بچے کی 3 سرجریز پہلے ہو چکی تھیں ، ان سرجریز کے بعد بچے کے پھیپھڑوں کو خون دینے والے والوو نے کام چھوڑ دیا تھا۔

پروفیسر ڈاکٹر اعجاز نے یہ بھی بتایا ہے کہ بچے کی اوپن ہارٹ سرجری میں خطرہ زیادہ تھا۔

خیبرپختونخوا میں پہلی بار اپنی نوعیت کا کامیاب آپریشن پی آئی سی میں کیا گیاہے ۔


 

Advertisement