نگران وفاقی وزیر صحت سے شاہین شاہ آفریدی کی ملاقات، ملک کو پولیو فری بنانے پر تبادلہ خیال

Published On 04 September,2023 10:08 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نگران وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان سے مایہ ناز فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے ملاقات کی، ملک کو پولیو فری بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شاہین شاہ آفریدی نے ملاقات کے دوران کہا والدین پولیو مہم کے دوران بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں، بچے ہمارا مستقبل اور سرمایہ حیات ہیں، پولیو کے دو قطرے ہمارے بچوں کو مستقل معذوری سے بچا سکتے ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر نے مزید کہا یہی بچے صحت مند رہ کر کل ہمارے کرکٹ کے سٹار بن سکتے ہیں، والدین افواہوں پر کان مت دھریں۔