اسلام آباد: (دنیانیوز) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈینگی کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہاہے ۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد میں ڈینگی کے 45 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 187 ہوگئی ہے ۔
ڈی ایچ او کا بتانا ہے کہ رواں سیزن ڈینگی سے متاثر ہونے والے مریضوں میں 71 فیصد مرد جبکہ 29 فیصد خواتین ہیں، اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں ڈینگی کیسز کی مجموعی تعداد 129 تک پہنچ گئی ہے ۔
ڈی ایچ او کے مطابق اسلام آباد کے شہری علاقوں میں ڈینگی سے اب تک کل 58 افراد متاثر ہوئے، ہولی فیملی ہسپتال میں 56، ڈی ایچ کیو میں 20 ، فیڈرل جنرل ہسپتال میں 10 جبکہ بینظیر بھٹو ہسپتال میں 11 مریض زیر علاج ہیں۔
دوسری جانب پنجاب بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں 116 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے ۔