محکمہ صحت و تعلیم کی آشوب چشم سے متاثرہ ملازمین کو چھٹی دینے کی ہدایت

Published On 27 September,2023 09:36 pm

لاہور: (دنیا نیوز) محکمہ صحت اور تعلیم نے آشوب چشم سے متاثرہ ملازمین کو چھٹی دینے کی ہدایت کردی۔

محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر نے آشوب چشم کی روک تھام کے حوالے سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا کہ ہسپتالوں اور پروگرام کے ایسے ملازمین جن کی آنکھیں خراب ہیں وہ رخصت پر جاسکتے ہیں۔

دوسری جانب ڈائریکٹر کالجز لاہور نے بھی تمام کالجز کی انتظامیہ کو خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ آشوب چشم سے متاثرہ طلباء ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ سٹاف کو چھٹی دی جاسکتی ہے۔

ڈائریکٹر کالجز زاہد میاں نے کہا کہ فیصلہ آشوب چشم کی وبا کی روک تھام کے مدنظر کیا گیا ہے جس کا اطلاق تمام نجی وسرکاری کالجز پر ہوگا، متاثر طلباء اور اساتذہ کو نارمل طلباء اور اساتذہ سے دور رکھا جائے۔