پاکستان میں رواں سال پولیو کا تیسرا کیس بھی سامنے آگیا

Published On 04 October,2023 12:17 pm

بنوں : (دنیانیوز) خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں کی یونین کونسل غوڑا بکا خیل میں 18 ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

پاکستان پولیو نیشنل لیبارٹری میں بچی کے وائرس سے متاثر ہونے کی تشخیص ہوئی جبکہ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد نے  کیس کے مثبت  ہونے کی تصدیق کی ہے۔

وفاقی حکام کے مطابق پاکستان میں اب تک پولیو سے متاثر ہونے والے بچوں کی تعداد تین ہو گئی، پاکستان کے پولیو سے متاثر ہونے والے تینوں بچوں کا تعلق ضلع بنوں خیبر پختونخوا سے ہے ۔

حکام کاکہنا ہے کہ ضلع بنوں کے ماحولیاتی نمونے میں ایک بار پھر پولیو وائرس کی بھی تصدیق ہوئی ہے ، پاکستان میں اب تک 34 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے ۔