میرپور: (دنیا نیوز) محکمہ صحت عامہ کے زیر اہتمام آزاد کشمیر کے ضلع میرپور میں انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح کردیا گیا۔
انسداد پولیو مہم کی افتتاحی تقریب ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس میرپور میں منعقد ہوئی جہاں ڈپٹی کمشنر چودھری امجد اقبال، ڈی ایچ او ڈاکٹر فدا حسین نے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر امجد اقبال کا کہنا تھا کہ مہم کے دوران 5 سال کے بچوں کو پولیو کے حفاظتی اور وٹامن اے کے قطرے پلائے جائیں گے، عوام الناس سے اپیل ہے کہ وہ اپنے 5 سال تک کے بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے ضرور پلوائیں۔