سی ایم ایچ کے ڈاکٹروں نے ملکی تاریخ میں پہلی بار بازو سے الگ ہاتھ جوڑ دیا

Published On 25 November,2023 04:31 pm

لاہور: (دنیا نیوز) کمبائنڈ ملٹری ہسپتال کے ڈاکٹروں کا بڑا کارنامہ ، ملکی تاریخ میں پہلی بار بازو سے الگ ہاتھ جوڑ دیا۔

فیصل آباد کے مزدور وقار کا ہاتھ مشین میں آنے سے بازو سے الگ ہو گیا تھا، مریض کے پہنچنے کے بعد 15 منٹوں میں ہی ٹیم نے سرجری کا آغاز کر دیا۔

ڈاکٹر عاطف عزیز نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں مریض کی ہڈیاں اور خون کی نالیاں جوڑی گئیں، اس کے بعد سرجری کا باقی عمل کامیابی سے مکمل کر لیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ سرجری کی ٹیم میں ڈاکٹر خالد قریشی، ڈاکٹر عطاء الرحمان، ڈاکٹر وحید، ڈاکٹر عاطف عزیز اور دیگر شامل تھے، اس سے قبل اس طرح ہاتھ جوڑنے کی سرجری کی کوئی مثال نہیں ملتی۔