خلاصہ
- لاہور: (دنیا نیوز) محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے فالج کے علاج معالجہ کی سہولیات کو بہتر بنانے کیلئے ایک اور احسن اقدام اٹھا لیا۔
راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں پراونشل سٹروک پروگرام کیلئے تربیت یافتہ ہیومن ریسورس کیلئے سی پی ڈی پی پالیسی کے تحت انسٹی ٹیوشنل سرٹیفکیشن پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
نیورولوجسٹس اور نیورو سرجنز کیلئے اکیوٹ سکیمک سٹروک انٹروینشن سرٹیفیکیشن کیلئے 1 سالہ پروگرام کا آغاز کر دیا گیا، اس منفرد پروگرام کا حصہ بننے کیلئے اہلیت کا معیار بھی جاری کر دیا گیا۔
محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن اور محکمہ صحت و آبادی سے این او سی کے حامل ملازمین ہی اس پروگرام کیلئے اپلائی کرنے کے اہل ہوں گے۔
نو انکوائری اور نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ کے حامل امیدوار ہی اپلائی کر سکیں گے، اس منفرد پروگرام کے ذریعے صوبہ پنجاب میں سٹروک مینجمنٹ پروگرام کے دائرہ کار میں مزید اضافہ ہو پائے گا۔
صوبائی کابینہ پہلے ہی چیف منسٹرز سپیشل انشی ایٹو فار سٹروک مینجمنٹ پروگرام کی منظوری دے چکی ہے۔