اسلام آباد: (دنیا نیوز) ڈریپ رجسٹریشن بورڈ نے انسولین کی پانچ پروڈکٹس کی رجسٹریشن کی منظوری دے دی۔
ڈریپ رجسٹریشن بورڈ نے نگران وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان کی ہدایت پر ہاپیرین اور فلو ویکسین کی پروڈکٹس کی منظوری دی ،اس اقدام سے مارکیٹ میں ان ادویات کی فراہمی کا سلسلہ مزید بہتر ہو جائے گا۔
نگران وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے کہا کہ ادویات کی رجسٹریشن کا عمل فاسٹ ٹریک پر جاری ہے، جان بچانے والی ادویات کی بلا تعطل فراہمی کیلئے تمام تر ضروری اقدامات کو یقینی بنایا جارہا ہے۔