لاہور: (دنیا نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی مسلسل مانیٹرنگ اور دوروں سے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) کی ایمرجنسی کی اپ گریڈیشن کا 99 فیصد کام مکمل ہوگیا۔
وزیراعلیٰ نے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے اپ گریڈ ہونے والے ایمرجنسی بلاک کا تفصیلی دورہ کیا، محسن نقوی نے پراجیکٹ کے فنشنگ کے کاموں کا مشاہدہ کیا اور معیار کا جائزہ لیا۔
انہوں نے دروازے، فرش، خصوصاً ٹائلز اور ریلنگ کی کوالٹی کو بہتر بنانے کیلئے ہدایات دیں، وزیراعلیٰ نے ایمرجنسی میں بیڈز کا معیار بھی چیک کیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ہدایت کی کہ مین گیٹ کے قریب لیب کولیکشن سنٹر پر جلد کام کا آغاز کیا جائے، فنشنگ کے کاموں کو اعلیٰ معیار کے ساتھ حتمی شکل دی جائے۔
انہوں مزید کہا کہ اپ گریڈ کی جانے والی ایمرجنسی فعال ہونے کے بعد دوسرے حصے کو بھی بہتر بنایا جائے گا۔