لاہور: (دنیا نیوز) سیکرٹری ہیلتھ علی جان خان کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے کل سات مریض زیر علاج ہیں۔
سیکرٹری ہیلتھ نے بتایا گزشتہ روز صوبے بھر میں ڈینگی کا کوئی نیا مریض رپورٹ نہیں ہوا، ضلع لاہور کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے دو مریض زیر علاج ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ڈینگی سے بچنے کے لئے شہری اپنے ماحول کو صاف اور خشک رکھیں، ڈینگی کی روک تھام کے لئے شہری محکمہ صحت کی ٹیموں سے تعاون کریں۔
سیکرٹری ہیلتھ علی جان خان کا کہنا تھا کہ ڈینگی بخار کے علاج، معلومات یا شکایات کے لئے محکمہ صحت کی فری ہیلپ لائن 1033 پر رابطہ کریں۔