لاہور: (ویب ڈیسک) سردیوں میں چیسٹ انفیکشن، انفلوئنزا اور نمونیا کے کیسز میں اضافہ ہو گیا۔
بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث پنجاب حکومت نے سانس انفیکشن،انفلوئنزا اور نمونیہ کی ادویات کی ٹیسٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیرصحت پنجاب ڈاکٹرجمال ناصر کےمطابق سردیوں میں چیسٹ انفیکشن،نمونیہ، کھانسی کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے، اس سے متعلق تمام ادویات چیک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیر صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ ادویات کی ڈیمانڈ بڑھنے پر کوالٹی خراب ہونے کا شبہ ہے۔