لندن (ویب ڈیسک) ملیریا کی دوسری ویکسین کے آزمائشی تجربے کے نتائج حوصلہ کن آنے پر باضابطہ استعمال کی کوششیں تیز ہوگئیں۔
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) سمیت متعدد ممالک کی جانب سے استعمال کے لیے منظور کردہ ملیریا کی دوسری ویکسین کی آزمائش کے نتائج حوصلہ افزا آنے کے بعد جلد ہی اس کے باضابطہ استعمال کی اجازت ہوگی۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی کی جانب سے تیار کردہ ویکسین کو بھارت کے سیرم انسٹی ٹیوٹ نے تیار کیا تھا، جسے افریقہ کے تین ممالک میں بچوں کو ویکسین کو آزمائشی طور پر لگایا گیا۔
ڈبلیو ایچ او کی ٹیموں نے آزمائش کے دوران مجموعی طور پر 4800 بچوں کو ویکسین دیں ،جن بچوں کو ویکسین دی گئی ان کی عمریں 5 سے 36 ماہ تک تھیں۔
رپورٹ کے مطابق جن خطوں میں ملیریا مخصوص مہینوں میں تیزی سے پھیلتا ہے، وہاں بچوں کو تین خوراکیں دی گئی تھیں اور وہاں ویکسین 75 فیصد کیسز کو روکنے میں کامیاب گئی جبکہ جن علاقوں میں پورا سال ملیریا پھیلتا رہتا ہے وہاں ویکسین نے 68 فیصد کیسز کو روکا اور آزمائش کے حوصلہ کن نتائج کے بعد اب متعدد ممالک نے باضابطہ طور پر اس کے جلد استعمال کا عندیہ دے دیا۔
واضح رہے اس سے قبل گزشتہ ماہ جنوری میں ملیریا سے تحفظ کی پہلی ویکسین کا افریقی ملک کیمرون میں باضابطہ استعمال شروع ہوگیا تھا۔