عام انتخابات: پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا

Published On 02 February,2024 06:18 pm

لاہور: (دنیا نیوز) جنرل الیکشن 2024 کے سلسلہ میں محکمہ صحت نے پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں کو ہائی الرٹ کر دیا۔

محکمہ صحت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ الیکشن میں کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لیے تمام ہسپتالوں کو الرٹ رکھا جائے، ہسپتالوں میں ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے۔

محکمہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ تمام ضروری ادویات، مشینری اور آپریشن تھیٹر کو فعال رکھا جائے، سیکشن آفیسر جواد حسین کو ہسپتالوں کی چیکنگ کیلئے فوکل پرسن بنا دیا گیا ہے۔