میرپورماتھیلو: (دنیانیوز) سندھ کےشہر میرپورماتھیلو کے نواحی گاؤں رحمت اللہ مہر میں خسرے کی وبا کے باعث دو بچے جاں بحق ہوگئے۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق جاں بحق بچوں میں دو سالہ رب نواز اور چار سالہ خالدہ شامل ہیں ، مذکورہ گاؤں میں مزید متعدد بچے بیماری میں مبتلا ہیں جس کی وجہ سے والدین پریشان ہیں ۔
ڈی ایچ او الطاف سومرو کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مذکورہ گاؤں میں ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں ، ایک ماہ قبل ٹیم مذکورہ گاؤں گئی لیکن گاؤں کے لوگوں نے ویکسین نہیں کروائی ، ضلع بھر میں 18 بچے متاثرہ تھے جنہیں ویکسین دی گئی ہے ، متاثرہ بچوں میں نمونیہ جیسی علامات بھی پائی جاتی ہیں۔