اوباڑو : خسرہ اور ملیریا کی صورتحال سنگین ہوگئی

Published On 26 March,2024 09:04 am

گھوٹکی: (دنیانیوز) سندھ کے ضلع گھوٹکی کی تحصیل اوباڑو اور اس کے ملحقہ علاقوں میں خسرہ اور ملیریا سنگین صورتحال اختیار کرگیا۔

اس حوالے سے اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ ایک ماہ کے دوران دو سے تین بچے خسرہ کی وبا میں جان کی بازی ہارچکے ہیں، تحصیل ہسپتال میں سہولیات کا فقدان ہونے کے باعث بچے تڑپ تڑپ کر جاں بحق ہوجاتے ہیں۔

شہریوں اور اہل علاقہ نے محکمہ صحت سندھ سے مطالبہ کیاہے کہ خسرہ اور ملیریا کی وبا پر قابو پایا جائے۔

 

Advertisement