سیہون شریف میں بے قابو خسرہ 3 بچوں کی جانیں نگل گیا

Published On 24 March,2024 09:29 am

سیہون شریف:(دنیا نیوز)سندھ میں خسرہ وبائی صورت اختیار کرگیا، خسرے کے باعث 3 بچے جان سے گئے۔

ذرائع کے مطابق خسرے میں مبتلا 28 بچے سید عبداللہ شاہ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسزمیں زیر علاج ہیں جبکہ 15 سے 20 بچے روزانہ کی بنیاد پر ہسپتال میں آرہے ہیں۔

اس حوالے سے ڈاکٹر معین الدین صدیقی کا کہنا ہے کہ رواں ماہ خسرے کے باعث 3 بچے ہلاک ہوئے ہیں، خسرے کی علامتیں ظاہر ہونے پر علاقے میں ویکسی نیشن کی جاتی ہے

انہوں نے مزید بتایا کہ خسرے کی بیماری پر کنٹرول کے لئے ضلعی انتظامیہ نے تاحال ویکسی نیشن کا عمل شروع نہ کروایا جس سےبچوں کی اموات مزید بڑھنے کا خدشہ برقرار ہے۔

واضح رہے اس سے قبل بھی کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں بچوں میں ہیضہ اور پیٹ کی بیماریوں کی وبا پھوٹ چکی ہیں۔

Advertisement