کراچی: (دنیا نیوز) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری شہید لیفٹیننٹ کرنل سید کاشف علی کی رہائش گاہ پر گئے۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے شہید کاشف کے والد روشن ضمیر اور بھائی تابش علی سے ملاقات کی، گورنرسندھ نے لیفٹیننٹ کرنل سید کاشف علی کی بہادری پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔
کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ مادر وطن کے دفاع کیلئے سید کاشف علی کی قربانی سنہری حروف سے لکھی جائے گی، ایسے بہادر سپوتوں کی وجہ سے ہی پاکستان قائم و دائم ہے، سکیورٹی فورسز کا ہر شہید قوم کے ماتھے کا جھومر ہے۔
گورنرسندھ نے شہید لیفٹیننٹ کرنل سید کاشف علی کے درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی۔