کراچی: (دنیا نیوز) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کراچی کی طرح صوبے کے دیگر شہروں میں بھی آئی ٹی کلاسز شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔
میڈیا سے بات چیت کے دوران گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ 6 ماہ کے دوران حیدرآباد، سکھر، مٹھی،نواب شاہ اور لاڑکانہ سمیت سندھ کے دیگر شہروں میں بھی کراچی کی طرح آئی ٹی کورسز کی کلاسوں کا آغاز کیا جائے گا۔
کامران ٹیسوری نے اعلان کیا کہ کراچی میں ایک سو کی تعداد میں 100 منزلہ عمارتوں کیلئے بھی کام کا آغاز کیا جائے گا۔